Monday, October 26, 2026
 

احتجاج کیس؛ علیمہ خان کے خلاف فیصلہ 26 نومبر کو سنایا جائے گا

 



احتجاج کیس میں علیمہ کان کے خلاف فیصلہ 26 نومبر کو سنایا جائے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر احتجاج کیس  کے معاملے میں  آج پھر 5 ویں مرتبہ فیصلہ مؤخر ہوگیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے آج فیصلہ  مؤکر کردیا، جو اب  26  نومبر کو سنایا جائے گا۔ سماعت کے موقع پر علیمہ خان نظر بند ہونے باعث پیش نہ ہوسکیں جب کہ  مقدمے کے دیگر تمام 11 ملزمان کمرہ عدالت موجود تھے۔ وکیل صفائی فیصل محمود ملک اور پراسیکیوٹر بھی آج سماعت کے موقع پر عدالت میں موجود تھے۔ واضح رہے کہ علیمہ خان کے خلاف مقدمہ تھانہ صادق آباد پولیس نے درج کیا تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل