Monday, October 26, 2026
 

درِفشاں سلیم اور ماورا حسین کے فیشن شو میں پہنے گئے لہنگے میں حیران کن مماثلت، تصاویر وائرل

 



پاکستان کی معروف اداکارہ درِفشاں سلیم فیشن شو میں پہنے گئے لباس کے باعث سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئیں۔ اداکارہ نے حال ہی میں لام فیشن ویک میں معروف فیشن برانڈ ’میہا آفیشل‘ کی شو اسٹاپر کے طور پر ریمپ پر واک کی۔         View this post on Instagram                       اس موقع پر درِفشاں سلیم نے پیچ کلر کا خوبصورت لہنگا پہنا، تاہم ان کا لباس دیکھتے ہی سوشل میڈیا صارفین کو اداکارہ ماورا حسین کی یاد آگئی۔ دراصل اسی فیشن برانڈ نے 2024 میں ماورا حسین کو بھی شو اسٹاپر کے طور پر تقریباً ایسا ہی لباس پہنایا تھا۔ دونوں اداکاراؤں کے ملبوسات میں نمایاں مماثلت سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر موازنہ شروع ہو گیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ دونوں اداکارائیں اس لباس میں بے حد خوبصورت لگ رہی ہیں جبکہ دوسرے صارف نے سوال اٹھایا کہ درِفشاں جیسی مقبول اداکارہ کے لیے نیا لباس کیوں تیار نہیں کیا گیا؟

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل