Monday, October 26, 2026
 

ایل پی جی کارگو پاکستان پہنچنے کے باوجود قیمتیں کم نہ ہو سکیں

 



عمان سے ایل پی جی کے دو بحری جہاز پاکستان پہنچنے کے باوجود ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمتیں کم نہ ہو سکیں۔ ملک کے مختلف شہروں میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 600 سے 650 روپے تک برقرار ہے جبکہ کوئٹہ میں 30 روپے کی کمی کے بعد قیمت 520 روپے فی کلو ہوگئی۔ کراچی میں ایل پی جی کی قیمت بڑھ کر 550 روپے، پشاور میں 570، اٹک میں 600 جبکہ جڑواں شہروں اسلام آباد و راولپنڈی میں 600 روپے فی کلو ہوگئی۔ دوسری جانب، لاہور میں دوسرے روز بھی ایل پی جی کی دکانیں ہڑتال کے باعث بند رہیں۔  واضح رہے کہ گزشتہ روز عمان سے ایل پی جی کے دو بحری جہاز پاکستانی بندرگاہوں پر لنگرانداز ہوئے تھے جس کے بعد قیمتوں میں کمی کے توقع کی جا رہی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل