Monday, October 26, 2026
 

قومی ٹیم کے کیوی ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کے والد نے بھی اسٹیڈیم میں میچ دیکھا

 



قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کے والد نے بھی قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سنسنی خیز میچ دیکھا۔ تفصیلات کے مطابق مائیک ہیسن کے والد کرکٹ کے بڑے فین ہیں اور چند روز قبل ہی نیوزی لینڈ سے پاکستان پہنچے ہیں۔ گزشتہ روز پاکستان اور انگلینڈ کے مابین کھیلے گئے میچ کے موقع پر وہ اسٹیڈیم میں موجود تھے۔ ہیڈ کوچ نے انسٹاگرام پر والد کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ایک خاص رات تھی، ایک خاص جیت کے موقع پر میرے والد بھی میدان میں شائقین میں موجود تھے۔         View this post on Instagram                        

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل