Loading
پشاور پولیس نے سوشل میڈیا پر نازیبا الفاظ اور گالم گلوچ کے استعمال کے الزام میں گلوکار اور ٹک ٹاکر شاہسوار کو گرفتار کر لیا۔
تھانہ گلبہار پولیس نے سوشل میڈیا پر غیر مناسب زبان کے استعمال اور گالم گلوچ کی شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے شاہسوار کو حراست میں لے لیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی زبان اور نازیبا الفاظ کا استعمال قابل قبول نہیں، شہری سوشل میڈیا کا ذمہ دارانہ استعمال یقینی بنائیں اور شائستگی و اخلاقیات کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔
پولیس نے واضح کیا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور سوشل میڈیا پر قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل