Loading
فیفا انڈر 15 ورلڈ کپ میں پاکستان نے ایک ہی دن میں اردن اور نائیجیریا کے خلاف اپنے دونوں میچز ایک، ایک گول سے برابر کرکے دو پوائنٹس حاصل کرلیے۔
اردن کے خلاف مقابلے میں کلیم اللہ نے گول کرکے پاکستان کو برتری دلائی، تاہم اردن نے جوابی گول کرکے میچ برابر کردیا۔
نائیجیریا کے خلاف میچ میں بھی پاکستان نے پہلے ہاف میں ایک گول کی برتری حاصل کی، لیکن نائجیرین ٹیم نے گول کرکے مقابلہ ایک، ایک سے برابر کردیا۔
پاکستان انڈر 15 ٹیم نے دونوں میچز کے دوسرے ہاف میں بہتر کھیل پیش کیا اور مضبوط ایشیائی و افریقی حریفوں کے خلاف بھرپور مزاحمت کی۔
قومی ٹیم 27 اکتوبر کو آرام کرے گی جبکہ اگلے مرحلے میں 28 اکتوبر کو میدان میں اترے گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل