Loading
ایڈیشنل سیشن جج 2 صوابی کی عدالت نے دو بہنوں کو حبس بے جا میں رکھنے، تشدد کرنے اور ویڈیوز بنانے پر سابق پولیس چوکی انچارج نصیب جان کی ضمانت خارج کرتے ہوئے گرفتار کر کے جیل منتقل کرنے کا حکم دیدیا۔
پولیس تھانہ زیدہ میں اے ایس آئی نصیب جان کے خلاف درج ایف آئی آر میں اسے ملزم قرار دیا گیا تھا جس کے بعد اس نے مقامی عدالت میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی۔
ایڈیشنل سیشن جج 2 صوابی عامر انجم کی عدالت میں مذکورہ درخواست پر سماعت ہوئی، حماد خان ایڈووکیٹ کے دلائل کی روشنی میں عدالت نے اے ایس آئی نصیب جان کی قبل از گرفتاری کی درخواست خارج کر دی جس پر اسے عدالت کے احاطے سے گرفتار کر لیا گیا اور تھانہ زیدہ میں پابند سلاسل کر دیا گیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل