Monday, October 26, 2026
 

عراق کے قریب بحری جہاز میں آگ بھڑک اٹھی، برطانوی ادارے کی وارننگ

 



عراق کے ساحل کے قریب ایک بحری جہاز میں آگ لگنے کی اطلاع ملی ہے جس کے بعد برطانوی بحری ادارے نے علاقے میں موجود جہازوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کردی۔ برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز کے مطابق یہ واقعہ عراق کے علاقے الفاو سے جنوب مشرق میں 63 بحری میل کے فاصلے پر پیش آیا۔ ادارے نے 26 اکتوبر کو جاری انتباہ میں بتایا کہ اسے تیسرے فریق کے ذرائع سے واقعے کی متعدد اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ واقعے کا درست وقت تاحال معلوم نہیں ہوسکا۔ جہاز کے عملے کی صورت حال، آگ سے ہونے والے ممکنہ نقصان اور سمندری ماحول پر پڑنے والے اثرات کے بارے میں بھی فی الحال کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔ برطانوی ادارے نے اس سمندری راستے سے گزرنے والے جہازوں کو احتیاط برتنے اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی اطلاع دینے کی ہدایت کی ہے۔ تاحال یہ واضح نہیں ہوسکا کہ جہاز میں آگ لگنے کی وجہ کیا تھی اور آیا اس واقعے میں کسی بیرونی حملے کا کوئی پہلو شامل ہے۔ متعلقہ حکام واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل