Monday, October 26, 2026
 

راولپنڈی میں لڑکی پر سسرالیوں کا مبینہ انسانیت سوز تشدد، خاتون نے پڑوسی کے گھر جاکر پناہ لی

 



راولپنڈی کے تھانہ چکلالہ کی حدود میں شادی شدہ خاتون کو مبینہ طور پر سسرالیوں نے انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ چکلالہ کی حدود میں واقع شاہ خالد کالونی فضل آباد میں خاتون پر سسرالیوں نے مبینہ طور پر تشدد کیا جبکہ بال کاٹے اور زیورات چھین لیے۔ متاترہ خاتون کا ویڈیو پر مدد کے چچا کو پکارتے ہوئے بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں خاتون کو پریشانی کے عالم میں کہتے سنا اور دیکھا جاسکتا ہے کہ مجھ سے زیورات بھی چھین لیے، والدین نے دو لاکھ روپے دئیے وہ بھی لے لیے جبکہ ان لوگوں نے میرا جینا حرام کر رکھا ہے۔ خاتون نے ویڈیو پیغام میں یہ بھی الزام عائد کیا کہ سسرالیوں نے تذلیل کی اور تشدد کے دوران سر کے بات بھی کاٹ دیے جبکہ وہ اپنے سسرال سے نکل کر پڑوس کے گھر میں ہے۔ پولیس حکام کا رابطے پر  کہناتھا کہ پولیس کو شکایت موصول نہیں ہوئی تاہم واقعہ علم میں آنے کے بعد پولیس نے موقع سے خاتون کو حفاظتی تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے، متاثرہ کی شناخت جنت بی بی کے نام سے ہوئی۔ پولیس حکام کا کہنا تھاکہ حالات واقعات کا جائزہ لیا جارہا ہے، خلاف قانون کچھ بھی پایا گیا تو قانونی کاروائی عمل میں لائی جایے گی۔۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل