Monday, October 26, 2026
 

خیبرپختونخوا میں گھریلو تنازعات پر خاتون سمیت 2 افراد قتل

 



خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور اور ضلع خیبر میں گھریلو تنازعات پر خاتون سمیت 2 افراد کو قتل کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلع خیبر میں گھریلو تکرار خونی واقعے میں تبدیل ہو گئی، ملزم نے بیوی کو قتل اور باپ کو زخمی کر دیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ قبضے میں لے لیا۔ ضلع خیبر میں تھانہ میلوارڈ کے علاقے میرگھٹ خیل میں زبانی تکرار کے دوران افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ملزم عطااللہ ولد آزاد خان نے اپنی بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ فائرنگ سے ملزم کا والد آزاد خان ولد غنم گل بھی زخمی ہو گیا۔ ایس ایچ او تھانہ میلوارڈ مغریب خان نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چند گھنٹوں کے اندر ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔ دوسری جانب پشاور کے علاقے یکہ توت میں گھر کے اندر نوجوان کے قتل کے قتل میں ملوث بھائی کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایس پی سٹی ڈویژن شاہد عدنان کی ہدایات پر ڈی ایس پی یکہ توت سرکل آصف شریف کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ آغہ میر جانی شاہ ریاض آفریدی اور اے ایس آئی اسرار آفریدی نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بھائی کے قتل میں ملوّث ملزم بھائی کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم یاسر ولد یاین سکنہ مہند آباد نے منہ زبانی تکرار پر مقتول بھائی عمیر پر فائرنگ کر دی، جس کی فائرنگ سے مقتول عمیر لگ کر جاں بحق ہو گیا۔ ملزم کے مطابق اس کا بھائی آئس نشے کا عادی تھا جو گھر میں روز لڑائی جھگڑے کر رہا تھا۔ واقعہ کے حوالے سے پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملوث ملزم یاسر کو گرفتار کرلیا۔  ملزم کے قبضے سے آلہ قتل پستول بھی برآمد کرلیا گیا جبکہ گرفتار ملزم کے خلاف مقتول کے والدہ کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل