Loading
پی ٹی آئی کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس دو بجے طلب کرلیا گیا۔
ذرائع نے کہا کہ اجلاس میں اہم سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، اجلاس میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود خان اچکزائی، اور علامہ راجہ ناصر عباس کو بھی خصوصی دعوت دی گئی تھی۔
زرائع کے مطابق دونوں اپوزیشن لیڈر اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے، محمود خان اچکزائی کوئٹہ میں ہیں جبکہ علامہ راجہ ناصر عباس چکوال میں ہیں۔
زرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اہم فیصلے دونوں اپوزیشن لیڈران کی موجودگی میں کئے جانے تھے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل