Tuesday, October 27, 2026
 

ریلوے نے آؤٹ سورس ٹرینوں میں بھی رعایتیں دینا لازمی قرار دے دیا

 



پاکستان ریلویز نے دیگر ٹرینوں کی طرح آؤٹ سورس ٹرینوں میں بھی رعایتیں دینا لازمی قرار دے دیا ہے۔ پاکستان ریلویز ہیڈکوارٹرز لاہور کی ہدایات کے مطابق آؤٹ سورس ٹرینوں میں بھی قواعد کے مطابق رعایتی ٹکٹ، پاسز اور پی ٹی اوز کی سہولت برقرار رہے گی۔ معمر افراد، معذور افراد، صحافیوں، ریلوے ملازمین اور دیگر اہل افراد کو مقررہ قواعد کے مطابق رعایت دی جائے گی۔ ٹرین کی روانگی سے 48 گھنٹے پہلے تک رعایتی کوٹے کی سہولت بھی برقرار رہے گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اگر آپ کو جائز رعایت دینے سے انکار کیا جائے تو متعلقہ ریلوے حکام یا پاکستان سٹیزن پورٹل پر شکایت درج کروائیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل