Loading
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معروف گلوکارہ نکی مناج کے جسمانی خدوخال سے متعلق نامناسب تبصرہ کرنے کے بعد امید ظاہر کی ہے کہ گلوکارہ ان کی بات کا برا نہیں مانیں گی۔
امریکی ریاست مشی گن میں انتخابی مہم کے دوران منعقدہ ایک تقریب میں نکی مناج نے بھی شرکت کی جہاں وہ سنہری لباس میں جلوہ گر ہوئیں اور ریپبلکن امیدواروں کی حمایت کرتی نظر آئیں۔
تقریب سے خطاب کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک سینیٹر کی جسمانی ساخت سے متعلق اپنے سابقہ تبصروں کی وضاحت کرتے ہوئے اچانک نکی مناج کی باڈی پر بات شروع کر دی۔
ٹرمپ نے گلوکارہ کی تعریف کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ان سے نظریں ہٹانا مشکل ہے۔
تاہم اس تبصرے کے فوراً بعد انہوں نے امید ظاہر کی کہ نکی مناج ان کی بات سے ناراض نہیں ہوئی ہوں گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل