Loading
اغوا برائے تاوان، اقدام قتل اور پولیس مقابلے کے مقدمات میں عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ریاض اور اعجاز کو دو، دو بار سزائے موت سنادی۔
عدالت نے ملزمان کو مغویوں کو دو، دو لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا اور دو، دو لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔
عدالت نے اقدام قتل، پولیس پر حملے اور غیر قانونی اسلحے کے جرم میں ملزمان کو مجموعی طور پر 29، 29 برس قید اور پانچ لاکھ نوے ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
سرکاری وکیل کے مطابق ملزمان نے 2023 میں بھینس کالونی سے دو بھائیوں ریحان اور رضوان کو سکھر میں ملازمت کا جھانسا دیکر اغوا کیا، مغویوں کی رہائی کے بدلے اہل خانہ سے 60 لاکھ روپے تاوان طلب کیا۔
اے وی سی سی نے بلدیہ رئیس گوٹھ میں کارروائی کرکے مغویوں کو بازیاب کروایا تھا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل