Loading
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے گردوں کے غیر قانونی ٹرانسپلانٹ کے کیس میں 4 ملزمان کا 2 روزہ مزید جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
ایف آئی اے نے ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی کی عدالت میں پیش کیا، ایف آئی اے نے کیس میں مزید ایک اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے کیجانب سے نئے گرفتار ہونے والے ملزم کے 14 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، عدالت نے ملزم کا 5 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
اس سے قبل ایف آئی اے نے 4 ملزمان کے مزید 3 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی، عدالت نے پہلے سے گرفتار چاروں ملزمان کا 2 دن مزید جسمانی ریمانڈ منظور کیا، جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزمان کو دوبارہ عدالت پیش کیا جائے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل