Tuesday, October 27, 2026
 

نوجوان نے محبوبہ کی منگنی کی انگوٹھی بنوانے کے لیے خود دریا سے سونا تلاش کر لیا

 



امریکا میں ایک نوجوان نے اپنی محبوبہ کو شادی کی پیشکش کرنے کے لیے انوکھی مثال قائم کر دی۔ امریکی ریاست کولوراڈو کے رہائشی جیک ولکانی نے اپنی گرل فرینڈ جوآن کو شادی کی پیشکش کرنے کے لیے کچھ منفرد کرنے کا فیصلہ کیا۔ نوجوان نے منگنی کی انگوٹھی خریدنے کے بجائے اسے خود حاصل کردہ سونے سے بنوانے کا منصوبہ بنایا۔ جیک نے کولوراڈو کے مختلف دریاؤں میں سونے کے چھوٹے چھوٹے ذرات تلاش کرنا شروع کیے۔ کئی ماہ کی محنت کے بعد جب کافی سونا جمع ہو گیا تو وہ اسے مقامی سنار زیک ایلن کے پاس لے گئے جس کے بعد سنار نے سونے کو پگھلا کر ایک خوبصورت انگوٹھی تیار کر دی۔ سنار کے مطابق یہ اپنی نوعیت کا پہلا تجربہ تھا۔ انگوٹھی تیار ہونے کے بعد جیک اپنی محبوبہ کو ہائیکنگ پر لے گئے، جہاں انہوں نے موبائل پر سونا تلاش کرنے کی ویڈیو دکھائی۔ ابتدا میں جوآن کو کچھ سمجھ نہیں آیا، لیکن جب انہیں احساس ہوا کہ جیک یہ سب ان کی منگنی کی انگوٹھی کے لیے کر رہے تھے تو وہ جذباتی ہو کر رونے لگیں۔ جیک کا کہنا تھا کہ ان کا مقصد صرف اپنی محبوبہ کے اس دن کو یادگار بنانا تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل