Loading
چوہنگ میں حاملہ خاتون پر فائرنگ سے نومولود جاں بحق ہوگیا، جس پر ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس نے کارروائی شروع کر دی۔
ایس پی صدر عبداللہ عمران چیمہ نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی پولیس ٹیمیں تشکیل دے دیں۔ پولیس ٹیموں کو ملزمان کا سراغ لگا کر فوری گرفتاری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔
واقعے کا مقدمہ درج کرکے نامزد ملزمان حمزہ اور اسامہ کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔
ایس پی صدر عبداللہ عمران چیمہ کے مطابق ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا، خواتین پر تشدد کے واقعات کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے، صبح سویرے مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی تھی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل