Loading
بھارتی ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کا 199 رنز کا ہدف محض 13.2 اوورز میں حاصل کرکے سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔
ہدف کے تعاقب میں ابھیشیک شرما نے صرف 15 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی جبکہ وہ 35 گیندوں پر اپنی چوتھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سنچری بنانے میں کامیاب رہے۔
ان کی جارحانہ بیٹنگ کے سامنے نیوزی لینڈ کے بولرز بے بس دکھائی دیے۔
ابھیشیک نے نوجوان اوپنر ویبھاؤ سوریاونشی کے ساتھ مل کر محض 7.1 اوورز میں 133 رنز کی شراکت قائم کی۔
بھارتی اوپنرز نے پاور پلے کے دوران بغیر کسی نقصان کے 118 رنز بنا کر ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نئی تاریخ رقم کردی۔
یہ کسی بھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کے پاور پلے میں بغیر کسی نقصان کے بنایا گیا سب سے بڑا اسکور ہے۔ اس سے قبل رومانیہ نے سربیا کے خلاف 5.4 اوورز میں 116 رنز بنائے تھے۔
بھارت نے 199 رنز کا ہدف 13.2 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
اس سے قبل نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ڈیرل مچل 89 اور بیون جیکبز 39 کی ناقابل شکست اننگز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 198 رنز بنائے تھے۔ فن ایلن 40 رنز بناکر نمایاں رہے تھے۔
اس شاندار کامیابی کے ساتھ بھارت نے دو میچ باقی رہتے ہوئے پانچ میچز کی سیریز میں 0-3 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل