Tuesday, October 27, 2026
 

انڈر 19 ایشیا کپ: دفاعی چیمپئن پاکستان نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا

 



پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اے سی سی مینز انڈر 19 ایشیا کپ 2026 کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دفاعی چیمپئن پاکستان ٹیم کی قیادت فرحان یوسف کریں گے۔ ٹورنامنٹ 5 سے 14 نومبر تک عمان میں کھیلا جائے گا۔ دفاعی چیمپئن پاکستان کو گروپ اے میں بھارت، نیپال اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ رکھا گیا ہے جبکہ گروپ بی میں افغانستان، بنگلادیش، سری لنکا اور ملائیشیا شامل ہیں۔ اسکواڈ میں وکٹ کیپر بیٹرز عبدالقادر اور حمزہ ظہور، بیٹرز عثمان خان، حیات خان، جہانگیر بلال اور حذیفہ احسن شامل ہیں۔ آل راؤنڈرز احمد حسین اور حسنین عباس ڈار بھی ٹیم کا حصہ ہیں جبکہ فاسٹ بولنگ کی ذمہ داری عبدالسبحان، محمد صائم، علی رضا اور رضوان اللہ سنبھالیں گے۔ محمد حذیفہ اور نقاب شفیق اسپن بولنگ کے شعبے میں ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔ Defending champions Pakistan announce squad for ACC Men's U19 Asia Cup ???? We begin our title defence on 6 November against UAE U19 ????#AsiaCup | #PakistanFutureStars pic.twitter.com/niNQlkQ7kp — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 27, 2026 پاکستان اپنی مہم کا آغاز 6 نومبر کو متحدہ عرب امارات کے خلاف کرے گا جبکہ 8 نومبر کو روایتی حریف بھارت اور 10 نومبر کو نیپال سے مقابلہ ہوگا۔ یاد رہے کہ پاکستان نے گزشتہ ایڈیشن کے فائنل میں بھارت کو 191 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل جیتا تھا۔ ایونٹ کے سیمی فائنلز 12 نومبر جبکہ فائنل 14 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرنے کے لیے میدان میں اترے گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل