Tuesday, October 27, 2026
 

نو مئی کیس: حماد اظہر کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

 



انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کے مقدمے میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما و سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔  پولیس نے منگل کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر حماد اظہر کو عدالت میں پیش کیا اور عدالت سے انکے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ عدالت نے پولیس کی استدعا مسترد کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔  سابق وفاقی وزیر کو نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے، حماد اظہر کا کل 50 روز کا جسمانی ریمانڈ ہو چکا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل