Tuesday, October 27, 2026
 

کراچی: لاپتا 8 شہریوں سے متعلق درخواستوں پر تھانوں کو گمشدگی کے مقدمات درج کرنے کا حکم

 



سندھ ہائیکورٹ نے شہر کے مختلف علاقوں سے لاپتا 8 شہریوں کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر متعلقہ تھانوں کو گمشدگی کے مقدمات درج کرنے کا حکم دیدیا۔ ہائیکورٹ میں شہر کے مختلف علاقوں سے لاپتا 8 شہریوں کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ شہر میں لاپتا افراد کے کیسسز بڑھنے پر عدالت نے اظہار تشویش کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ شہر میں لاپتا افراد کے مقدمات روز بروز بڑھ رہے ہیں۔ لاپتا افراد کا معاملہ انتہائی حساس نوعیت اختیار کر چکا ہے۔  پیاروں کی گمشدگی سے متاثرہ خاندان شدید نفسیاتی صدمات سے گزرتے ہیں۔ لاپتا افراد کے کیس میں تفتیشی افسر کی عدم حاضری اس کی ذمہ داری پر سوالات اٹھاتی ہے۔ ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز لاپتا افراد کے معاملات کا جائزہ لیں۔ تفتیشی افسر نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی کی تشکیل کے لیے متعلقہ حکام سے خط و کتابت کی گئی ہے۔ جے آئی ٹی کی تشکیل کے لیے متعلقہ حکام کے جواب کا انتظار ہے۔ عدالت نے سچل کے علاقے سے لاپتا موسی کی بازیابی کی درخواست واپس لینے پر نمٹا دی۔ عدالت نے جمشید کوارٹرز کے علاقے سے لاپتا سید شہاب علی درخواست پر سماعت ملتوی کردی۔ عدالت نے منگھو پیر کے علاقے سے لاپتا سیف اللہ کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے بن قاسم کے علاقے سے لاپتا شہری کی بازیابی کے اقدامات کی ہدایت کردی۔ عدالت نے پی آئی بی کے علاقے سے لاپتا شہری شیراز کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرانے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے گلشن اقبال کے علاقے سے لاپتا ظریف حسن کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل