Loading
امریکی اداکارہ اور برطانوی شاہی خاندان سے الگ ہونے والے شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل بچوں کے مقبول کوکنگ شو ’جونیئر ماسٹر شیف آسٹریلیا‘ میں شریک میزبان کے طور پر نظر آئیں گی۔
انہوں نے پروگرام کا حصہ بننے کا اعلان کرتے ہوئے بچوں کے ساتھ کھانا پکانے اور ان کی صلاحیتیں دیکھنے کے لیے اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
میگھن مارکل اس سال اپریل میں بھی ’ماسٹر شیف آسٹریلیا‘ میں شریک ہوئی تھیں، جہاں انہوں نے 18 سال سے زائد عمر کے مقابلے کے شرکا کے ساتھ کام کیا تھا۔ اب وہ کم عمر کھانا پکانے کے شوقین بچوں کے پروگرام میں ان کی مہارت اور تخلیقی صلاحیتوں کو جانچنے میں حصہ لیں گی۔
میگھن کے مطابق رواں سال ماسٹر شیف کی ٹیم کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا، اسی لیے بچوں کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کی دعوت قبول کرنا ان کے لیے مشکل فیصلہ نہیں تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بچوں کے ساتھ بھی کھانا پکانا پسند کرتی ہیں اور اس پروگرام میں نوجوان شرکا کی تخلیقی صلاحیتیں دیکھنے کی منتظر ہیں۔
’دی نیوز انٹرنیشنل‘ کی رپورٹ کے مطابق شو کی ریکارڈنگ آسٹریلیا میں آج سے شروع ہونے کی توقع ہے، جبکہ پروگرام آئندہ سال ناظرین کے لیے پیش کیا جائے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل