Wednesday, October 28, 2026
 

ہانگ کانگ سکسز: عباس آفریدی کی قیادت میں قومی ٹیم ٹائٹل کے دفاع کیلیے روانہ

 



ہانگ کانگ سکسز ٹائٹل کے دفاع کے لیے پاکستان ٹیم عباس آفریدی کی قیادت میں روانہ ہوگئی ہے۔ قومی اسکواڈ میں کپتان عباس آفریدی کے علاوہ عبدالصمد، احمد دانیال، محمد عرفان خان، خواجہ نافع، محمد شہزاد اور سعد مسعود شامل ہیں۔ ???? Abbas Afridi-captained Pakistan squad departs for the Hong Kong Sixes ???????????? The tournament will take place from 30 October to 1 November ????️#HongKongSixes | #PakistanCricket pic.twitter.com/5BjhLPO7p1 — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 27, 2026 ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ 30 اکتوبر سے یکم نومبر تک کھیلا جائے گا۔ تین روزہ ٹورنامنٹ میں 12 ٹیمیں حصہ لیں گی جنہیں چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پاکستان ٹیم بھارت اور یو اے ای کے ساتھ گروپ سی میں شامل ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان نے گزشتہ سال فائنل میں کویت کو 43 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل