Loading
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ نے ریاست مخالف مواد سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کے مقدمے میں ملزم اقرار الحسن کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
درخواست ضمانت پر فیصلہ کل سنایا جائیگا، ملزم کی درخواست ضمانت جوڈیشل مجسٹریٹ نے مسترد کردی تھی۔
ملزم اقرارالحسن نے وکیل تبدیل کرلیا، وکیل صفائی نے کہا کہ ملزم نے کسی دہشتگردی کو پروموٹ نہیں کیا، ملزم نے کسی کالعدم تنظیم کو گلوریفائی نہیں کیا۔
وکیل صفائی نے کہا کہ مقدمے میں لگائی جانے والی دفعات کوالیفائی نہیں کرتیں، ملزم اقرار الحسن نے فقط گورنر راج پر بات کی تھی۔
ملزم اقرار الحسن عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل