Loading
پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ شہیرہ جلیل نے مقبول پاکستانی ڈرامے کی مثال دیتے ہوئے نوجوان لڑکیوں کو دلچسپ مشورہ دے دیا۔
حال ہی میں جناح یونیورسٹی میں طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے ڈرامے کے کرداروں ابو بکر، زریاب اور زامل کا ذکر کیا۔
شہیرہ جلیل نے کہا کہ لڑکیوں کو اپنی مشکلات سے نکالنے کے لیے کسی ابو بکر کا انتظار نہیں کرنا چاہیے اور نہ ہی کسی زامل کی محبت میں پڑ کر اپنا مستقبل داؤ پر لگانا چاہیے۔
View this post on Instagram
انہوں نے طالبات کو نصیحت کی کہ دوسروں سے امیدیں وابستہ کرنے کے بجائے اپنی تعلیم، محنت اور خود کو بہتر بنانے پر توجہ دیں۔
اداکارہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین نے ان کے مشورے کو سراہا۔ ایک صارف نے لکھا کہ اب مجھے بھی پڑھائی کرنے کا حوصلہ مل گیا ہے، جبکہ دیگر نے اداکارہ کی بات سے اتفاق کیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل