Wednesday, October 28, 2026
 

جان سینا کی واپسی، ڈبلیو ڈبلیو ای میں کیا بڑا اعلان ہونے والا ہے؟

 



ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف سپر اسٹار اور 17 مرتبہ عالمی چیمپئن رہنے والے جان سینا 2 نومبر کو بروکلین میں ہونے والے ’را‘ ایونٹ میں واپسی کریں گے جہاں وہ ایک اہم اعلان بھی کرنے والے ہیں۔ ڈبلیو ڈبلیو ای نے پیر کی شب جان سینا کی واپسی کی تصدیق کی جبکہ جان سینا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے مداحوں کو اگلے شو سے محروم نہ ہونے کی ہدایت کی۔ ان کے مطابق طویل انتظار ختم ہونے والا ہے اور کئی قیاس آرائیوں کا جواب 2 نومبر کو سامنے آئے گا۔ Make sure not to miss #WWERaw next week. SPECIAL START TIME OF 6PM EST! The wait is over, the speculation ends 11/2. Let’s build this “Never Seen” CLASSIC! OUR time is NOW! https://t.co/Th5rwBhTIQ — John Cena (@JohnCena) October 27, 2026 جان سینا کے اس اعلان کو مئی میں متعارف کرائے گئے ممکنہ نئے ٹورنامنٹ ’جان سینا کلاسک‘ سے جوڑا جا رہا ہے۔ اس ایونٹ میں ڈبلیو ڈبلیو ای کے موجودہ ریسلرز کے ساتھ این ایکس ٹی کے ابھرتے ہوئے ستارے بھی حصہ لیں گے۔ CENAA!! ????@JohnCena will be LIVE at #WWENXT during NEXT WEDNESDAY'S show! pic.twitter.com/likttW50n1 — WWE (@WWE) October 28, 2026 جان سینا پہلے ہی اعلان کر چکے ہیں کہ اس ٹورنامنٹ کے لیے ایک نئی چیمپئن شپ متعارف کرائی جائے گی۔ اس مقابلے کا فاتح شائقین کے ووٹوں سے منتخب ہوگا جس سے مداحوں کو فیصلہ کن کردار ملے گا۔ تاہم اب تک ٹورنامنٹ کی تاریخ، مقام، مقابلے میں شرکت کے طریقہ کار اور نئی چیمپئن شپ کے ڈیزائن سے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔ CENA IS BACK ???? @JohnCena John Cena returns to #WWERaw NEXT WEEK in Brooklyn SPECIAL START TIME 6 ET/3 PT only on @netflix! ????️: https://t.co/4dfLY9XpJf pic.twitter.com/yZcreuIDnO — WWE (@WWE) October 27, 2026 اب تمام نظریں 2 نومبر کے ’را‘ ایونٹ پر مرکوز ہیں جہاں جان سینا کے اعلان سے ڈبلیو ڈبلیو ای کے مستقبل کے ایک نئے ایونٹ کے بارے میں اہم تفصیلات سامنے آنے کی توقع ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل