Loading
کیا آپ بھی خود کو ابھی تک 20، 25 سال کا نوجوان سمجھتے ہیں؟ تو ذرا کیلنڈر پر نظر ڈال لیجیے کیونکہ 2026 کے اختتام تک ایک پوری نسل اپنی 20 کی دہائی کو ہمیشہ کے لیے الوداع کہنے والی ہے۔
یہاں بات ہو رہی ہے ملینیئلز کی جن کا سب سے کم عمر فرد بھی اب 30 سال کا ہونے والا ہے۔
ملینیئلز کون ہیں؟
امریکی تحقیقی ادارے پیو ریسرچ سینٹر کے مطابق 1981 سے 1996 کے درمیان پیدا ہونے والے افراد کو ملینیئلز کہا جاتا ہے۔
2026 کے اختتام تک اس نسل کے سب سے کم عمر افراد 30 سال کے ہو چکے ہوں گے جبکہ سب سے بڑی عمر کے افراد 45 سال کے ہو جائیں گے۔
یعنی ملینیئلز نسل اب مکمل طور پر اپنی تیس اور چالیس کی دہائی میں داخل ہو چکی ہو گی۔
ٹیکنالوجی کے بدلتے دور کی گواہ نسل
ملینیئلز وہ نسل ہے جس نے سی ڈیز، کیسٹوں اور تار والے ہیڈفونز کا زمانہ بھی دیکھا اور پھر اسمارٹ فونز اور سوشل میڈیا کی دنیا میں قدم رکھا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اب اگلی نسل یعنی جنریشن زیڈ کے سب سے بڑی عمر کے افراد بھی 2027 میں 30 سال کے ہو جائیں گے۔
سوشل میڈیا صارفین عمر بڑھنے پر حیران
اس حقیقت کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر دلچسپ میمز اور تبصروں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ 1996 میں پیدا ہونے والے افراد یہ حقیقت جان کر گھٹنوں کے بل گر رہے ہیں جبکہ دوسرے نے لکھا کہ وہ دو دن بعد 30 سال کی ہونے والی ہیں اور یہ خیال ہی ان کے لیے پریشان کن ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل