Wednesday, October 28, 2026
 

نااہل پی ٹی آئی کے طویل دور اقتدار کے باوجود خیبرپختونخوا کے عوام تعلیم جیسی بنیادی سہولیات سے محروم

 



نااہل پی ٹی آئی کے طویل دور اقتدار کے باوجود خیبرپختونخوا کے عوام تعلیم جیسی بنیادی سہولیات سے محروم رہے۔ رپورٹ  کے مطابق پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں 13 سالہ حکومت کے باوجود ایبٹ آباد کے صرف ایک حلقہ پی کے 42 میں 53 اسکولوں کی تعمیر مکمل نہ کر سکی،  پی ٹی آئی حکومت سیاسی اقتدار کی جنگوں میں مصروف رہی جبکہ حلقہ پی کے 42 کے بچے آج بھی چھت اور بنیادی سہولیات کے بغیر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔ رپورٹ  کے مطابق ایبٹ آباد میں زیرِ تعمیر اسکول درسگاہ کے بجائے مویشیوں کا باڑا بن گیا، کلاس رومز میں بچوں کی جگہ بھینسیں اور مال مویشی بندھے ہونے کے مناظر سامنے آ گئے، پی ٹی آئی حکومت نے اسکولوں کی اپ گریڈیشن کے دعوے تو کیے لیکن طلبہ کو عمارتیں، چاردیواریاں اور بیت الخلا جیسی بنیادی سہولیات فراہم نہ کیں۔ رپورٹ  میں کہا گیا کہ تعلیمی شعبے میں *92 کروڑ روپے* کی کرپشن اسکینڈل نے پی ٹی آئی حکومت کی قلعی کھول دی، خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کے 13 سالہ دور اقتدار کے باوجود عوام بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہیں۔ عوامی مفاد کو پس پشت ڈال کر سیاسی رسہ کشی کرنے والی پی ٹی آئی حکومت خیبرپختونخوا میں تعلیم اور صحت جیسی  بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں بھی  مکمل ناکام رہی، عوامی فلاح و بہبود کے دعوے کرنے والی پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی پر سوال ہے کہ برسوں اقتدار میں رہنے کے باوجود بچوں کی تعلیم تک کو ترجیح کیوں نہ دی گئی؟۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل