Loading
وزیراعظم کے مشیر اور سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنیں اس لیے جیل میں ہیں کیونکہ وہ اسلام آباد پر چڑھائی کرنا اور انتشار پھیلانا چاہتی تھیں۔
سینیٹ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے سامنے تمام معاملات رکھے گئے ہیں، جیل میں دی جانے والی تمام سہولیات کا بھی سپریم کورٹ میں خود انکے وکیل نے بتایا۔
انہوں نے کہا کہ جو رپورٹ سپریم کورٹ اور انکو دی گئی تھی اس میں کوئی فرق نہیں تھا۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ کل نورین نیازی کی طبیعت خراب ہوئی تو انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ نورین نیازی اور بانی پی ٹی آئی کی بہنیں جیل میں اس لئے ہیں کیونکہ وہ انتشار پھیلانا۔ وہ اسلام اباد پر چھڑائی کرنا چاہتی تھیں۔
مشیر وزیراعظم نے کہا کہ سینٹر کامران مرتضی نے کہا اگر ریاست ایسا رویہ نا رکھے تو کچھ نہیں کہیں گے، جب ریاست کو ماں کا درجہ دیا گیا ہے تو ایسے الفاظ استعمال نہیں ہو سکتے، تھوڑے عرصہ پہلے ایسی ہی باتین شہیدا کے حوالے سے بھی کی گئی تھی۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اپنی ذاتی انا کو اجتماعی انا اور مفاد میں نہیں لے کر جانا چاہیے۔
جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ سینٹ کے تقدس کو آج ایک وزیر نے پامال کیا ہے، کبھی یہ وزیر وزیر کھیل ہوتے ہیں کبھی یہ وزیر دفاع ہوتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کے حوالے سے بیانیہ بنا کر لوگوں کو دیا جا رہا ہے۔
کامران مرتضی نے کہا کہ کچھ لوگ وہ بیاینہ واپس ہمارے ساتھ شئیر کرتے ہیں، مولانا فضل الرحمان نے وہ بات نہیں کی تھی جو بیاینہ میں بیان کیا جا رہا ہے، مولانا فضل الرحمان نے ریاست مخالف یا کوئی غلط بات نہیں کی۔
سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ اج بلاول صاحب نے اچھی بات کی کہ ایوان کو عزت دیں، ہاؤس کے ساتھ جو ہو رہا ہے وہ تو مشرف کے دور میں بھی نہیں دیکھنے میں آیا، یہ ملک ہمارا ہے ہم پیار کرتے ہیں اس سے، کل کوئی دن آیا تو یہ لوگ آپکو ملک سے باہر ملیں گے، جو لوگ ملک کے ساتھ وفا دار ہے انکے ساتھ ایسا رویہ نہ رکھیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل