Loading
چشمہ شوگر ملز ٹو کے 21 اکتوبر کو اغوا کیے گئے 17 میں سے 11 ملازمین واپس پہنچ گئے، پانچ سیکیورٹی گارڈز تاحال بازیاب نہیں ہوسکے۔
ذرائع کے مطابق اغوا ملازمین کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا تھا، آر پی او غلام مبشر میکن، ڈی پی او ضیاء الدین اور سیکیورٹی حکام کی کوششوں، سرچ آپریشنز اور متعلقہ حلقوں کی مشترکہ کاوشوں کے بعد 11 ملازمین کی رہائی عمل میں آئی۔
بازیاب ملازمین میں وحید اللہ (کیمیکل آپریٹر)، بلال (فلٹر آپریٹر)، نعمان اور عنصر (لیب اینالسز)، عبدالرشید (مالی)، خلیل (کیمیکل ملر)، سہیل (ٹیلیفون آپریٹر)، ثناء اللہ (ڈرائیور)، ذیشان (ہیلپر آپریٹر)، شعیب (سائلو ہیلپر) اور وقار (اے سی ٹیکنیشن) شامل ہیں۔
پانچ سیکیورٹی گارڈز رحمت اللہ، اکرم، افتخار، عنایت اور مسئول حسین کی بحفاظت واپسی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل