Loading
بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور نے پہلی بار شیکھر پہاڑیا کے ساتھ اپنے تعلقات اور شادی کے منصوبوں سے متعلق کھل کر بات کی ہے۔
بھارتی شو ’کافی ود کرن‘ کے نویں سیزن میں اداکارہ نے شیکھر پہاڑیا کے ساتھ اپنے تعلق کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی نجی زندگی کو زیادہ نمایاں نہیں کرنا چاہتیں، تاہم اپنے تعلقات کو مسلسل چھپانا بھی ضروری نہیں سمجھتیں۔
شادی سے متعلق سوال پر اداکارہ نے واضح کیا کہ فی الحال ان کا شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں اور وہ کم از کم اگلے دو سے تین سال تک شادی نہیں کریں گی۔
اداکارہ نے بتایا کہ 2018 میں والدہ سری دیوی کے انتقال کے بعد شیکھر نے ان کا بھرپور ساتھ دیا تھا اور لندن میں اپنی تعلیم ادھوری چھوڑ کر ممبئی واپس آگئے تھے۔
جھانوی کے مطابق وہ اور شیکھر نوجوانی سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں اور ان کا رشتہ باہمی اعتماد اور تعاون پر قائم ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل