Loading
پشاور ناردرن بائی پاس منصوبے پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے،
خیبرپختونخوا حکومتی ذرائع نے کہا کہ ناردرن بائی پاس پشاور کے پیکیج ون کا تعمیراتی کام 100 فیصد مکمل کر لیا گیا ،منصوبے کی تکمیل کی مقررہ تاریخ 31 جنوری2027 ہے، چارسدہ روڈ فلائی اوور پر27 فیصد، پیکیج ٹو پر81 فیصد، پیکیج تھری اے پر93 فیصد جبکہ پیکیج تھری بی پر79 فیصد کام مکمل ہوچکا، چارسدہ روڈ فلائی اوورپرتعمیراتی کام جاری ہے جبکہ پیکیج ٹو میں چارسدہ روڈ سے پشاور کینال ملزئی تک تعمیراتی سرگرمیاں جاری ہیں۔
خیبر پختونخوا حکومتی ذرائع نے کہا کہ پیکیج تھری بی میں ناصر باغ سے تختہ بیگ تک سڑک کی تعمیر کے ساتھ سات اسپین والے زیرتعمیر پل پربھی کام تیزی سے جاری ہے، سات اسپین والے پل کے گِرڈرزکی کاسٹنگ مکمل جبکہ اسٹریسنگ کا کام جاری ہے،آئندہ ہفتے گِرڈرزنصب کرنے کا کام شروع ہوگا۔
وفاق اور خیبرپختونخوا کی نئی صوبائی حکومت کی طرف سے ترقیاتی کاموں کو صوبے کے عوام بھرپور انداز میں سراہ رہے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل