Friday, October 30, 2026
 

ہانگ کانگ سکسز: دفاعی چیمپئن پاکستان کو پہلے میچ میں یو اے ای کے ہاتھوں شکست

 



ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں دفاعی چیپمئن پاکستان کو اپنے پہلے میچ میں یو اے ای کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ مونگ کوک میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 6 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 106 رنز بنائے۔ Time for UAE to Hunt it Down! ????#TurnItUpToSix #HongKongSixes #M品牌活動#大型體育活動事務委員會#政府資助計劃 #MMarkEvents #MajorSportsEventsCommittee pic.twitter.com/6EW1OCp8ck — Cricket Hong Kong, China (@CricketHK) October 30, 2026 کپتان عباس آفریدی 13 گیندوں پر 53 رنز بناکر ریٹائرڈ آؤٹ ہوئے جبکہ عبدالصمد 15 گیندوں پر 39 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ خواجہ نافع تین اور عرفان خان آٹھ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔  یو اے ای نے کپتان خالد شاہ کی 20 گیندوں پر 71 رنز کی جارحانہ اننگز کی بدولت 107 رنز کا ہدف آخری گیند پر عبور کرکے ایک وکٹ سے فتح حاصل کرلی۔ Hong Kong Sixes 2026 just got a plot twist! ????#TurnItUpToSix #HongKongSixes #M品牌活動#大型體育活動事務委員會#政府資助計劃 #MMarkEvents #MajorSportsEventsCommittee pic.twitter.com/vwHVm8POM0 — Cricket Hong Kong, China (@CricketHK) October 30, 2026 پاکستان اپنے دوسرے میچ میں کچھ دیر بعد روایتی حریف بھارت کے مدمقابل آئے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل