Loading
ہالی ووڈ اداکارہ سنتھیا ایریوو نے معروف گلوکارہ و اداکارہ اریانا گرانڈے کے ساتھ اپنی گہری دوستی پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دے دیا۔
فلموں ’وِکڈ‘ اور ’وِکڈ: فار گڈ‘ کی تشہیری مہم کے دوران دونوں اداکاراؤں کی جذباتی قربت اور دوستی سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بنی رہی۔ حالیہ انٹرویو میں سنتھیا ایریوو نے کہا کہ یہ حیران کن ہے کہ بعض لوگوں کو دو خواتین کی اچھی دوستی بھی برداشت نہیں ہوتی۔
ان کے مطابق سوشل میڈیا صارفین ان کے ہنسنے، رونے اور جذبات کا اظہار کرنے پر سوال اٹھاتے رہے، جیسے دو خواتین کا ایک دوسرے سے قریب ہونا غیر معمولی بات ہو۔
اداکارہ نے سنگاپور میں پیش آنے والے واقعے کا بھی ذکر کیا جب ایک شخص اچانک اریانا گرانڈے کے قریب پہنچ گیا تھا اور انہوں نے فوراً مداخلت کی۔
سنتھیا نے کہا کہ انہوں نے اپنی دوست کی حفاظت کے لیے قدم اٹھایا تھا لیکن بعض افراد نے انہیں اریانا کی باڈی گارڈ قرار دے دیا، وہ کسی بھی دوست کے لیے ایسا ہی کرتیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل