Sunday, November 01, 2026
 

راولپنڈی: 3 منزلہ عمارت میں خوفناک آتشزدگی ، پوری بلڈنگکو اپنی لپیٹ میں لے لیا

 



تھانہ سٹی کے علاقے نیا محلہ میں 3 منزلہ عمارت میں خوفناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جب کہ آگ نے تین منزلہ گھر کی تمام منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ذرائع نے کہا کہ گھر کو مبینہ غیر قانونی طور پر پلاسٹک کے کھلونوں کے گودام کیلئے استعمال کیا جا رہا تھا، بوسیدہ عمارت کسی بھی وقت منہدم ہونے کا خدشہ ہے۔ ذرائع کے مطابق امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے، ریسکیو کی 8 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ رہائشی عمارت کو گودام میں تبدیل کرنے کے معاملے پر سوالات اٹھنے لگے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل