Sunday, November 01, 2026
 

صادق آباد پبلک اسکول بہاولپور کے ہونہار طلبہ کی شاندار کامیابیاں

 



صادق پبلک اسکول بہاولپور کی شاندار کامیابی  اور یہاں کے ہونہار طلبہ کی محنت، نوجوان نسل کے لیے خوبصورت پیغام بن گیا۔ پی اے ایف کیڈٹ کالج لوئر ٹوپا مری میں تیسرے انٹرنیشنل انٹر کالجیٹ بائی لنگوئل ڈیکلِمیشن مقابلے کا شاندار انعقاد کیا گیا، جس میں مجموعی طور پر ملک بھر کے 24 معروف تعلیمی اداروں کے 48 شرکا نے حصہ لیا۔ ہونہار طلبہ سید علی زین العابدین نے انگلش ڈیکلِمیشن جبکہ حسین سلیمی نے اردو ڈیکلِمیشن میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ شاندار انفرادی کامیابیوں کے علاوہ صادق پبلک اسکول نے مجموعی طور پر پہلی پوزیشن کی ٹرافی بھی اپنے نام کی۔ اساتذہ اور تعلیمی ماہرین کا کہنا ہے کہ صادق پبلک اسکول کے ہونہار طلبہ کی محنت اور کامیابی نوجوان نسل کے لیے مشعل راہ ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل