Sunday, November 01, 2026
 

خیبرپختونخوا میں شہدا کے بچوں کی تعلیم کیلیے اسکالرشپ پروگرام کا آغاز

 



خیبرپختونخوا میں شہدا کے بچوں کی تعلیم کے لیے اسکالرشپ پروگرام کا آغاز ہوگیا۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور پاکستان سویٹ ہومز کی مشترکہ کوشش سے شہدا کے بچوں کی تعلیم کے لیے فخرِ شہدا اسکالرشپ پروگرام شروع کردیا گیا، جس کے تحت انہیں پہلی جماعت سے انٹرمیڈیٹ تک مفت تعلیم فراہم کی جائے گی۔ اس موقع پر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ دفاعِ وطن کے لیے جان قربان کرنے والے پاک فوج، پولیس، لیویز اور ایف سی اہلکاروں کے بچوں کو انٹرمیڈیٹ تک مفت تعلیم دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اسکالرشپ شہدا کے خاندانوں کے ساتھ یکجہتی اور ان کی معاونت کے عزم کا عملی اظہار ہے۔ گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ صوبے کے بچوں کو بہتر تعلیمی مواقع فراہم کرنا اور انہیں معاشرے کا مفید شہری بنانا اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے شہدا کے بچوں کے لیے خصوصی کیڈٹ کالج قائم کرنے کا بھی اعلان کیا اور بتایا کہ اس مقصد کے لیے سرکاری زمین فراہم کی جائے گی۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل