Monday, November 02, 2026
 

لاہور میں خودکشی کے واقعات تھم نہ سکے، 10 ماہ میں 112 افراد نے اپنی جانیں لے لیں

 



شہر لاہور میں خودکشی کے واقعات تھم نہ سکے، رواں سال 10 ماہ کے دوران 112 افراد نے مختلف وجوہات پر خودکشی کرلی۔ ایدھی ترجمان کے مطابق یکم جنوری تا 31 اکتوبر خودکشی کرنے والوں میں 25 خواتین اور 87 مرد شامل ہیں، ماہ جنوری میں خودکشی کے 14 واقعات رپورٹ ہوئے جن میں  11 مرد اور 3 خواتین جان سے گئے،فروری میں خودکشی کے 12 واقعات رپورٹ جن میں 11 مرد اور ایک خاتون شامل تھے۔ ترجمان کے مطابق مارچ کے دوران 6 افراد 5 مرد اور ایک خاتون نے اپنی جان گنوائی، اپریل میں 9 مرد اور ایک خاتون جان سے گئے،مئی 11 مرد اور 2 خواتین نے اپنی جان لی، جون کے دوران خودکشی کے 5 واقعات رپورٹ ہوئے جن میں ایک خاتون اور 4 مرد شامل ہیں۔ اسی طرح جولائی میں خودکشی کے 14 واقعات رپورٹ ہوئے اس میں 8 مرد اور 6 خواتین جان سے گئے، اگست میں خودکشی کے 13 واقعات رپورٹ ہوئے جن میں 9 مرد اور 4 خواتین جاں بحق ہوئے، ستمبر میں خودکشی کے 12 واقعات رپورٹ ہوئے جن میں 9 مرد اور 3 خواتین نے جان گنوائی، اکتوبر میں خودکشی کے 13 واقعات رپورٹ جن میں 10 مرد اور 3 خواتین جان سے گئے۔ ایدھی ترجمان کے مطابق خودکشی کے واقعات میں غربت، محبت میں ناکامی، گھریلو ناچاقی سمیت دیگر محرکات کار فرما رہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل