Monday, November 02, 2026
 

راولپنڈی؛ ڈلیوری بوائے کو گھر کے سامنے لوٹ لیا گیا، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

 



تھانہ چکلالہ کے علاقے میں دن دیہاڑے ڈکیتی کے دوران ڈلیوری بوائے کو گھر کے سامنے لوٹ لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ڈاکو طاہر سے ایک لاکھ 30 ہزار روپے نقدی چھین کر با آسانی فرار ہوگئے۔ ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی، جس میں ملزمان کو لوٹ مار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ فوٹیج میں ڈاکوؤں کو اسلحہ لہراتے ہوئے موقع سے فرار ہوتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل