Monday, November 02, 2026
 

چہرے کی ڈھیلی جلد کو ٹائٹ اور چمکدار بنانے کا آسان طریقہ

 



بڑھتی عمر، موسم کی تبدیلی اور جلد میں نمی کی کمی کے باعث چہرے کی جلد اپنی تازگی اور لچک کھونے لگتی ہے، جبکہ باریک جھریاں بھی نمایاں ہو سکتی ہیں۔ ایسے میں بہت سے لوگ مہنگی بیوٹی پراڈکٹس کے بجائے گھریلو ٹوٹکوں کو ترجیح دیتے ہیں۔ انڈے کی سفیدی سے تیار کیا جانے والا فیس ماسک بھی انہی روایتی نسخوں میں شامل ہے، جسے جلد میں عارضی کھنچاؤ پیدا کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ انڈے کی سفیدی کا فیس ماسک کیسے بنائیں؟ اس گھریلو ماسک کی تیاری کے لیے درج ذیل چیزیں استعمال کی جاتی ہیں: - ایک انڈے کی سفیدی - آدھا چائے کا چمچ چینی - ایک وٹامن ای کیپسول کا تیل ماسک تیار کرنے کا طریقہ سب سے پہلے انڈے کی سفیدی کو زردی سے الگ کر کے صاف پیالی میں ڈالیں۔ اس میں چینی اور وٹامن ای کا تیل شامل کریں اور کانٹے کی مدد سے اچھی طرح پھینٹیں، یہاں تک کہ آمیزہ جھاگ دار ہو جائے۔ اس آمیزے کو چہرے پر لگا کر 15 سے 20 منٹ بعد نیم گرم پانی سے دھو لیں

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل