Loading
پاکستان کے فرسٹ کلاس کرکٹ کے اہم ترین ٹورنامنٹ قائداعظم ٹرافی کا 69واں ایڈیشن 3 نومبر سے اسلام آباد، ایبٹ آباد اور راولپنڈی میں شروع ہوگا جس میں دفاعی چیمپئن کراچی بلیوز سمیت آٹھ ٹیمیں گولڈ ٹائر میں حصہ لیں گی۔
اس مرتبہ 12 ٹیموں پر مشتمل سلور ٹائر بھی گولڈ ٹائر کے ساتھ کھیلا جائے گا۔ سلور ٹائر میں اچھی کارکردگی دکھانے والی ٹیموں کے لیے آئندہ سیزن میں گولڈ ٹائر تک رسائی کا راستہ موجود ہوگا۔
گولڈ ٹائر
گولڈ ٹائر میں کراچی بلیوز، فیصل آباد، فاٹا، لاہور وائٹس، اسلام آباد، پشاور، ملتان اور سیالکوٹ بلیوز شامل ہیں۔ یہ مرحلہ 3 نومبر سے 12 دسمبر تک جاری رہے گا، جبکہ ٹاپ دو ٹیموں کے درمیان فائنل 15 سے 19 دسمبر تک کھیلا جائے گا۔
پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ابتدائی راؤنڈ میں لاہور وائٹس کی نمائندگی کریں گے۔ ان کی ٹیم کا مقابلہ شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں فاٹا سے اسلام آباد کے ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگا۔
سلور ٹائر
سلور ٹائر کی 12 ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں لاہور بلیوز، راولپنڈی، لاڑکانہ، کوئٹہ، بہاولپور اور پشاور وائٹس شامل ہیں، جبکہ گروپ بی میں کراچی وائٹس، آزاد جموں و کشمیر، حیدرآباد، ڈیرہ مراد جمالی، ایبٹ آباد اور سیالکوٹ وائٹس شامل ہیں۔
Pakistan's premier first-class competition, Quaid-e-Azam Trophy, begins tomorrow ????
????-???????????????? ???????????????? ???????????????? to be held in Islamabad, Abbottabad and Rawalpindi ????️
????????-???????????????? ???????????????? ???????????????????????? in Karachi, Multan, Rahim Yar Khan and Bahawalpur ????️
???? Eight matches,… pic.twitter.com/70nqt7jfFw
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 2, 2026
گروپ اے کے میچز کراچی کے کے سی سی اے اسٹیڈیم، ایس بی پی اور یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں ہوں گے۔ گروپ بی کے مقابلے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم، اسپورٹس کمپلیکس رحیم یار خان اور ڈرنگ اسٹیڈیم بہاولپور میں کھیلے جائیں گے۔
سلور ٹائر کے گروپ میچز 3 سے 30 نومبر تک جاری رہیں گے جبکہ دونوں گروپس کی سرفہرست ٹیموں کے درمیان فائنل 3 سے 7 دسمبر تک ہوگا۔
ٹورنامنٹ کے گولڈ ٹائر میں مجموعی طور پر 29 اور سلور ٹائر میں 31 فرسٹ کلاس میچز کھیلے جائیں گے۔ گولڈ ٹائر کے چاروں میچز ٹیپ میڈ اور تماشا پر براہِ راست نشر ہوں گے جبکہ سلور ٹائر کے ہر راؤنڈ کے چھ میں سے چار میچز کی لائیو اسٹریمنگ بھی کی جائے گی۔
ٹیموں کے اسکواڈ پورے ٹورنامنٹ کے دوران تبدیل ہوسکیں گے۔ ہر ٹیم کے 15 کھلاڑی سفر کرنے والے اسکواڈ میں ہوں گے، جبکہ ریزرو کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا جاسکے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل