Wednesday, November 04, 2026
 

مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی کو ایف آئی اے اور سی ڈی اے کا نوٹس جاری

 



جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ فضل الرحمان کے قریبی ساتھی امان اللہ کو ایف آئی اے اور سی ڈی اے نے نوٹس جاری کردیا۔ رپورٹ کے مطابق فضل الرحمان کے اہل خانہ اور قریبی رفقا کے خلاف مالی بے ضابطگیوں اور قانونی خلاف ورزیوں پر مختلف ادارے متحرک ہوگئے۔ ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل نے امان اللہ کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کر لیا، امان اللہ کو ایف آئی اے نے متعلقہ انکوائری میں دستاویزی اور ڈیجیٹل شواہد سمیت 4 نومبر کو پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔ امان اللہ کو اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات اور سرکاری اراضی پر تجاوزات کے خلاف سی ڈی اے نے نوٹس جاری  کیا۔  فضل الرحمان کے قریبی حلقوں سے وابستہ متعدد افراد کو ایف آئی اے کی تحقیقات کا سامنا رہا،  امان اللہ  G-6/4 گلی نمبر 83 اسلام آباد میں اس گھر کے مالک ہیں جس میں فضل الرحمان رہائش پذیر ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل