Thursday, November 05, 2026
 

اسلام آباد ایئرپورٹ انوکھا واقعہ؛ سعودی عرب سے مبینہ طورپر دوسروں کی دستاویزات پر سفر کرنے والا ملزم گرفتار

 



نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پر انوکھا واقعہ رپورٹ ہوا جہاں سعودی عرب سے مبینہ طور پر کسی دیگر مسافر کی سفری دستاویزات پر سفر کرکے پاکستان پہنچنے اور امیگریشن کلیئیرنس حاصل کرنے کی کوشش کرنے والے مسافر کو وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے گرفتار کرلیا۔ حکام  کے مطابق نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر سعودی عرب سے آنے والی پرواز کے مسافروں کی امیگریشن کلیرنس جاری تھی کہ ایک مسافر نے امیگریشن کلیئرنس کے دوران کسی دیگر فرد کے نام پر جاری کردہ پاکستانی پاسپورٹ پیش کیا۔ امیگریشن حکام نے  شبہ ہونے پر مزید جانچ پڑتال کی تو مسافر کی اصل شناخت نارووال سے تعلق رکھنے والے محمد ارسلان کے نام سے سامنے آئی، جسں پر ملزم کو ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل اسلام آباد کے حوالے کیاگیا۔ مزید بتایا گیا کہ ملزم کے خلاف دیگر فرد کی شناخت پر سفری دستاویزات استعمال کرنے اور جعل سازی کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ حکام کا کہنا تھا کہ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل