Wednesday, November 11, 2026
 

بشریٰ بی بی کی 29 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 26 نومبر تک توسیع

 



انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 29 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 26 نومبر تک توسیع کردی۔ بشریٰ بی بی کے خلاف 29 مقدمات میں عبوری ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔ بشریٰ بی بی کے وکیل محمد فیصل ملک پر مشتمل لیگل ٹیم عدالت میں پیش ہوئی، جبکہ پراسیکیوشن ٹیم بھی کمرہ عدالت میں موجود تھی۔ واضح رہے کہ نومبر احتجاج کے مقدمات راولپنڈی، ٹیکسلا اور اٹک میں درج ہیں، جن میں بشریٰ بی بی کو نامزد کیا گیا تھا۔ عدالت نے آج کی سماعت میں بشریٰ بی بی کی 29 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 26 نومبر تک توسیع کردی اور مزید کارروائی ملتوی کردی ۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل