Loading
ڈی آئی خان میں دہشت گردوں نے بارود بھری گاڑی ٹھانے سے ٹکرا دی، جس سے قریبی مسجد شہید اور عمارتوں کو نقصان پہنچا۔
بندکورائی پولیس اسٹیشن ڈیرہ اسماعیل خان پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا، حملہ آوروں نے تھانے کے گیٹ سے بارودی مواد سے بھری گاڑی ٹکرا دی۔
پولیس کے مطابق زوردار دھماکے سے تھانے کا گیٹ اور دیوار منہدم ہوگئی، تاہم پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے۔ واقعے میں تمام پولیس اہلکار محفوظ رہے، جبکہ قریبی مسجد شہید اور گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔
پولیس اور سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ ایس پی پھاڑ پور، ڈی ایس پی اور مقامی لوگوں نے دہشت گردوں کا تعاقب کیا، تاہم حملہ آور اندھیرے اور جنگل کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل