Thursday, November 12, 2026
 

راولپنڈی؛ 17سالہ طالبہ کو زبردستی برہنہ کرکے نازبیا حرکات کرنے والا ملزم گرفتار

 



تھانہ مندرہ کے علاقے حامد جھنگی میں آٹھویں جماعت کی 17 سالہ طالبہ کو ہراساں اور بلیک میل کرنے کے الزام میں ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ دوسرے کی گرفتاری کی لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ مقدمہ والد کے بیان پر حامد جھنگی کے رہائشی دو افراد کی خلاف درج کیا گیا۔ مدعی مقدمہ کے مطابق حامد جھنگی گوجر خان کا رہائشی ہوں، میری 17 سالہ بیٹی سرکاری اسکول میں آٹھویں کلاس کی طالبہ ہے، بیٹی کچھ دن سے پریشان تھی جس سے وجہ پوچھی تو اس نے بتایا کہ تقریباً ڈیڑھ ماہ قبل مغرب سے کچھ دیر پہلے محلے کی دکان سے گھر کا سامان لے کر واپس آرہی تھی کہ راستے میں ریحان سلیم اور اعزاز نے زبر دستی پکڑ لیا۔ والد نے بتایا کہ ملزمان مبینہ مذموم ارادے سے اعزاز اللہ کی حویلی لے گئے اور زبردستی برہنہ کرکے بیٹی کے ساتھ نازیبا حرکات کرتے رہے، ملزم اعزاز نے برہنہ حالت میں ویڈیو بھی بنائی اور دھمکیاں دے کر چھوڑ دیا کہ اگر کسی کو بھی بتایا تو ہم تمھاری ویڈیو وائرل کر دیں گے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق اب بھی ملزمان روزانہ اسکول آتے جاتے پیچھا کرتے ہیں اور مسلسل ناجائز تعلقات قائم کرنے کے لیے بلیک میل کر رہے ہیں، انکار کرنے پر ملزمان ویڈیو وائرل کرنے اور خاندان کو ختم کرنے کی سنگین دھمکیاں بھی دے رہے ہیں۔ مدعی کے مطابق مجھے، بیٹی اور دیگر اہل خانہ کو شدید جان و مال کا خطرہ ہے۔ معزز شہری ہوں جبکہ میری بیٹی کے ساتھ سخت زیادتی ہوئی لہٰذا ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے مجھے انصاف فراہم کیا جائے۔ پولیس کے مطابق مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ایس ایچ او مندرہ تنویر اشرف کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے رات گئے ملزمان کے گھروں اور ٹھکانوں پر چھاپے مار کر ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ دوسرا ملزم فرار ہے جس کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں چھاپے مارنے میں مصروف ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل