Thursday, November 12, 2026
 

عثمان خواجہ کے الزامات پر کمنز کا ردعمل، اہلیہ کیساتھ مبینہ تلخ کلامی کی ویڈیو بھی وائرل

 



آسٹریلوی ٹیسٹ کپتان پیٹ کمنز نے بال ٹیمپرنگ اسکینڈل سے متعلق عثمان خواجہ کے حالیہ الزامات پر خاموشی توڑنے کا اعلان کردیا۔  تاہم اسی دوران سڈنی کی سڑک پر ان کی اہلیہ بیکی کے ساتھ مبینہ تلخ کلامی کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی ہے۔ عثمان خواجہ نے اپنی نئی سوانح عمری ’صبر‘ میں دعویٰ کیا تھا کہ 2018 میں جنوبی افریقا کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں بال ٹیمپرنگ منصوبے سے آسٹریلوی ٹیم کے تمام کھلاڑی آگاہ تھے۔ ان الزامات کے بعد پیٹ کمنز کی قیادت اور اس وقت کے واقعات سے متعلق ان کے مؤقف پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق بدھ کو کمنز کو اپنی اہلیہ بیکی کے ساتھ سڈنی کی ایک سڑک پر تقریباً پانچ منٹ تک گفتگو کرتے دیکھا گیا جسے مبینہ طور پر تلخ بحث قرار دیا گیا۔ تاہم اس گفتگو کی اصل نوعیت واضح نہیں ہوسکی۔         View this post on Instagram                       بعد ازاں دونوں نے اپنی بیٹی ایڈی کے ساتھ ایک مشترکہ تصویر انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی جس کے ساتھ ’مائی لووز‘ کا پیغام درج تھا۔ کمنز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اعلان کیا کہ وہ جمعے کو صبح ساڑھے 9 بجے کرکٹ سینٹرل میں میڈیا کے سوالات کے جواب دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے خواجہ کے تمام الزامات کو سمجھنے کے لیے وقت لیا ہے تاکہ اپنا مؤقف واضح انداز میں پیش کرسکیں۔ I'm training at Cricket Central tomorrow morning before the Blues play in the Shield match. Happy to speak with any and all media about the events of this week at 9.30 am. I've taken some time to try and better understand the long list and full extent of Uzzy’s allegations so I… — Pat Cummins (@patcummins30) November 11, 2026 دوسری جانب سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے بھی کمنز پر زور دیا ہے کہ وہ حقیقت بیان کریں۔ خواجہ کے سابق اوپننگ پارٹنر ڈیوڈ وارنر نے ان کے دعوؤں کی حمایت کرتے ہوئے کتاب میں بیان کردہ باتوں کو درست قرار دیا ہے۔ ادھر مچل اسٹارک نے واضح کیا ہے کہ 2018 کے واقعے سے متعلق ان کا مؤقف تبدیل نہیں ہوا اور انہیں سینڈ پیپر استعمال کرنے کے منصوبے کا علم نہیں تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل