Loading
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے اور سابق وفاقی وزیر اسعد محمود سے منسوب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔
یہ مبینہ نازیبا ویڈیو جعلی ہے۔
وائرل ویڈیو کی تفصیلات:
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو حقیقی سی سی ٹی وی فوٹیج نہیں بلکہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔
یہ ویڈیو 8 نومبر کو فیس بک سمیت مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس دعوے کے ساتھ شیئر کی گئی تھی کہ اس میں اسعد محمود ایک خاتون کے ساتھ موجود ہیں۔
فیکٹ چیک:
اے ایف پی کی تحقیقات میں ویڈیو کے اندر کئی تکنیکی خامیاں سامنے آئیں جن میں سی سی ٹی وی کی تحریر اور وقت ظاہر کرنے والے نمبروں کا غیر معمولی انداز میں تبدیل ہونا شامل ہے۔
ماہرین نے ویڈیو کے مناظر کا تجزیہ کیا تو اے آئی کی مدد سے تیار کیے جانے کا 99 فیصد امکان ظاہر ہوا۔
رپورٹ کے مطابق ویڈیو میں دکھائی دینے والا شخص بھی اسعد محمود سے مشابہت نہیں رکھتا۔
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ترجمان اسلم غوری نے بھی 12 نومبر کو اے ایف پی سے گفتگو میں ویڈیو کو جعلی قرار دیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل