Loading
خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کے 13 سالہ دور حکومت میں صحت کے شعبے کی صورتحال پر عوام نے شدید تنقید کی ہے۔
عوام کا کہنا ہے کہ ماضی کی ناقص منصوبہ بندی اور غفلت کے باعث صوبے کا صحت کا نظام متاثر ہوا ہے، اسپتالوں میں طبی سہولیات کی شدید کمی اور فنڈز میں خرد برد کے الزامات کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔
باجوڑ، مہمند اور دیر کے ہیڈکوارٹر اسپتالوں میں ادویات، سی ٹی اسکین مشینوں، آئی سی یو یونٹس اور بستروں کی عدم دستیابی پر بھی عوام نے تشویش ظاہر کی ہے، عوام نے صحت کارڈ پروگرام اور طبی آلات کی خریداری میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
شہریوں نے محکمہ صحت میں اصلاحات، نرسنگ کالج کے اجرا اور خالی آسامیوں پر بھرتیوں کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے بھر کے اسپتالوں میں ڈاکٹروں اور طبی عملے کی کمی دور کی جائے، تقرریوں میں سیاسی مداخلت ختم کرکے میرٹ کو یقینی بنایا جائے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل