Loading
راولپنڈی مری روڈ پر تیز رفتار گاڑی نے سڑک عبور کرنے والی دو خواتین کو ٹکر مار دی۔
پولیس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں ایک خاتون موقع پر جاں بحق جبکہ دوسری شدید زخمی ہوگئی۔
زخمی خاتون کو تشویشناک حالت میں بینظیر بھٹو اسپتال (بی بی ایچ) منتقل کردیا گیا۔
جاں بحق خاتون کی شناخت ثناء سلیم کے نام سے ہوئی جس کا تعلق آزاد کشمیر سے تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد گاڑی کا ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل